بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان
17 اگست سے بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے21 اگست تک پنجاب اور اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے21 اگست تک راولپنڈی، مری، چکوال، اٹک، جہلم اور میانوالی میں تیز ہوا اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ جبکہ 18 سے21 اگست تک بھکر، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، ڈی جی خان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بارش متوقع ہے، اسی طرح گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں18 سے 21 اگست تک گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔