پاکستان شوبز – کی مشہور ماڈل اور اداکارہ علیزہ شانے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی سابق ساتھی اداکارہ منسا ملک نہ صرف انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں بلکہ ان کا نمبر دبئی میں موجود ایک مشکوک شخص کو دے کر ان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش بھی کر چکی ہیں۔
علیزہ شاہ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ منسا ملک انہیں دھمکیاں دے رہی ہیں، خاص طور پر اس کے بعد جب علیزہ نے ان کے غلط رویے کو بے نقاب کیا۔
علیزے شاہ نے ریمپ پر اپنے گرنے کی وجہ شازیہ منظور کو قرار دے دیا
علیزہ شاہ نے مزید کہا کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری منسا ملک پر عائد ہوگی۔
سوشل میڈیا پر سلسلہ وار پوسٹس میں علیزہ نے الزام عائد کیا کہ منسا انہیں نامعلوم نمبروں سے کالز کر کے ہراساں کر رہی ہیں۔
جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی
علیزہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا، ”وہ مجھے نامعلوم نمبروں سے کال کر رہی ہے اور موت کی دھمکیاں دے رہی ہے۔اگر مجھے کچھ ہوا، تو جان لو کہ وہی ’میسنی‘ (ظاہر کچھ اور، باطن کچھ اور) اس کی ذمہ دار ہوگی