امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے سے متعلق ڈیڈلائن بتا دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران سے بات کریں گے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ میں مذاکرات سے پہلے سیزفائر چاہتا ہوں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں زمینی افواج اتارنا آخری حل ہوگا۔ ایران پر حملہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دو ہفتے لوں گا۔
ٹرمپ نے تلسی گبارڈ کی ایران عراق جنگ سے متعلق خبروں کی تردید کردی
ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل سے حملے بند کرنے کا کہنا مشکل ہے۔ اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کرسکے۔ ایران نے ایٹمی صلاحیت کے لیے مواد جمع کرلیا تھا۔
امریکی صدر نے گفتگو میں کہا کہ ایران کی ایٹمی صلاحیت سے متعلق تلسی گبارڈ نے غلط کہا کہ رکنا بہت مشکل ہوگا اسرائیل ٹھیک جا رہا ہے، ایران کم اچھا جا رہا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ کی جنیوا میں یورپی وزرائے خارجہ سے ملاقات
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی اثاثوں پر حملہ ہوا تو حملہ کرنے والوں کو بہت دکھ ہوگا۔ ایران اسرائیل جنگ میں یورپ کوئی مدد نہیں کرسکے گا۔ ایران یورپ کے ساتھ بات نہیں کرنا چاہتا