آج کا اخبار
جمعرات, جولائی 24, 2025
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ بین الاقوامی​

ایران کی مسلسل میزائل بارش سے انٹرسپٹرز ختم ہونے لگے: امریکی انٹیلی جنس ذرائع

اسرائیل کے صرف ایک رات کے دفاعی آپریشن پر ایک ارب شیکل (تقریباً 285 ملین امریکی ڈالر) تک خرچ ہو رہا ہے

جون 18, 2025
in بین الاقوامی​
0 0
ایران کی مسلسل میزائل بارش سے انٹرسپٹرز ختم ہونے لگے: امریکی انٹیلی جنس ذرائع

امریکی جریدے ”وال اسٹریٹ جرنل“ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اگرچہ اسرائیل نے ایران کے عسکری انفراسٹرکچر پر بڑے حملوں میں کامیابی کے دعوے کیے ہیں، تاہم اس کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل روکنے والے دفاعی نظام بری طرح دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس سے واقف ایک اعلیٰ اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے پاس موجود انٹرسپٹرز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے، جو اس کے دفاعی نظام کی پائیداری پر سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل اور ایران کے درمیان میزائلوں کا شدید تبادلہ جاری ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ”آپریشن رائزنگ لائن“ کے آغاز کے بعد ایران نے تقریباً 400 بیلسٹک میزائل داغے ہیں، جو اس کے اندازاً 2,000 میزائلوں کے ذخیرے کا حصہ ہیں جو اسرائیلی حدود تک مار کر سکتے ہیں۔ اسرائیلی دفاعی نظام، خاص طور پر ”ایرو“ سسٹم، نے زیادہ تر حملوں کو ناکام بنایا ہے لیکن اس کامیابی کی بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔

ایران-اسرائیل جنگ میں شدت، صف بندی تیز، عالمی طاقتوں نے مورچے سنبھالنے شروع کردئے، کون کس کے ساتھ کھڑا ہے؟

تل ابیب میں حکام نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا ہے کہ ایران کے میزائل لانچرز کا ایک تہائی حصہ تباہ کر دیا گیا ہے اور اسرائیل نے ایرانی فضاؤں پر فضائی برتری حاصل کر لی ہے۔ تاہم انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کا نصف سے زائد میزائل ذخیرہ اب بھی محفوظ ہے، جن میں سے کئی میزائل ممکنہ طور پر زیرِ زمین تنصیبات میں چھپائے گئے ہیں۔

اسرائیل کے مربوط میزائل دفاعی نظام، جن میں آئرن ڈوم، ڈیوڈز سلنگ، ایرو سسٹم، اور امریکہ سے حاصل کردہ پیٹریاٹ و تھاڈ بیٹریز شامل ہیں، کے اخراجات بھی خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔ اسرائیلی اقتصادی جریدے ”دی مارکر“ کے مطابق، صرف ایک رات کے دفاعی آپریشن پر ایک ارب شیکل (تقریباً 285 ملین امریکی ڈالر) تک خرچ ہو رہا ہے۔ ایرو سسٹم کا ہر انٹرسپٹر میزائل تین ملین ڈالر کا ہے۔

’میزائل نہ رکے تو آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کردیں گے‘، ٹرمپ کی ایران کو بڑی دھمکی

ایرانی حملے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں اور اسرائیل کے فضائی دفاعی ذخائر اب شدید دباؤ میں ہیں۔ امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس کے باخبر ذرائع کے مطابق، اگر ایران نے حملوں کی یہی رفتار برقرار رکھی تو اسرائیل کے دفاعی ذخائر صرف 10 سے 12 دن اور چل سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق، ’نظام پہلے ہی شدید دباؤ میں ہے، جلد ہی اسرائیل کو یہ انتخاب کرنا پڑ سکتا ہے کہ کون سا میزائل روکا جائے اور کسے چھوڑ دیا جائے۔‘

یہ دباؤ اب کھل کر سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔ جمعے کی رات ایرانی میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کو چکمہ دے کر تل ابیب میں آئی ڈی ایف ہیڈکوارٹر کے قریب آ گرے۔ اتوار کے روز ایک میزائل حملے نے حیفہ کے قریب ایک بڑے آئل ریفائنری کو بند کر دیا، جبکہ منگل کی صبح سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ایران کے کئی میزائل اسرائیلی انٹیلی جنس کمپاؤنڈ کے قریب گرتے دیکھے گئے۔

امریکا اور اسرائیل کی قتل کی دھمکیاں: شہادت کا رتبہ پاگئے تو آیت اللہ خامنہ ای کا ممکنہ جانشین کون ہوگا؟

اب تک اسرائیلی حکومت نے 24 ہلاکتوں اور 600 سے زائد زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔

اگرچہ اسرائیل کے جوابی حملوں سے ایران کی عسکری تنصیبات، تیل کے ڈھانچے، اور جوہری مقامات کو شدید نقصان پہنچا ہے، لیکن اب سارا دارومدار اس بات پر ہے کہ آیا اسرائیل اپنے انتہائی مہنگے اور جدید ترین میزائل دفاعی نظام کو بچا کر آسمان کو محفوظ رکھ پائے گا یا نہیں

Previous Post

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی

Next Post

مشی خان نے فنکاروں کی عمر پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مزید خبریں

راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید، خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا
بین الاقوامی​

راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید، خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا

مئی 27, 2025
47
گووندا کا اہلیہ سنیتا آہوجا کو طلاق دینے کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا
انٹرٹینمنٹ

گووندا کا اہلیہ سنیتا آہوجا کو طلاق دینے کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا

مارچ 18, 2025
32
ٹرمپ کے سیز فائر اعلان کے بعد ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، 3 ہلاک
بین الاقوامی​

ٹرمپ کے سیز فائر اعلان کے بعد ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، 3 ہلاک

جون 24, 2025
26
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی
بین الاقوامی​

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی

جون 18, 2025
26
اسرائیلی دہشتگردی: قدرت نے امریکی سفیر کے منہ سے سچ نکلوا دیا
بین الاقوامی​

اسرائیلی دہشتگردی: قدرت نے امریکی سفیر کے منہ سے سچ نکلوا دیا

جون 21, 2025
16
اسرائیل کے ایران پر حملے سست نہیں ہوں گے، دو دن میں سب پتا چل جائے گا، صدر ٹرمپ
بین الاقوامی​

اسرائیل کے ایران پر حملے سست نہیں ہوں گے، دو دن میں سب پتا چل جائے گا، صدر ٹرمپ

جون 17, 2025
16
Load More
Next Post
مشی خان نے فنکاروں کی عمر پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مشی خان نے فنکاروں کی عمر پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

نوابشاہ:  ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد
تازہ ترین

نوابشاہ: ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد

جولائی 19, 2025
19
عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
33
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
تازہ ترین

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

جولائی 16, 2025
9

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad