چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور فرنٹ لائن پر تعینات جوانوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی۔ ایل او سی پر آمد کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف کا استقبال کمانڈر راولپنڈی کور نے کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کا آغاز عید کی نماز سے ہوا، جس میں پاکستان کے پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، نیز اُن شہداء کے لیے بھی دعائیں کی گئیں جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا
انہوں نے کہا، ’آپ نے معصوم پاکستانی شہریوں بشمول بچوں، خواتین اور بزرگوں کی جانوں کے ضیاع کا دلیری اور مؤثر ردعمل کے ذریعے بھرپور بدلہ لیا۔‘
سپاہیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کے بلند حوصلے، بہترین جنگی تیاری اور بھارتی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے مؤثر جواب میں ان کی چوکسی کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب کو ٹیلی فون، پاک بھارت کشیدگی پر حمایت کا شکریہ
انہوں نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکنے اور شکست دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔