آج کا اخبار
منگل, جولائی 22, 2025
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ تازہ ترین

افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا، صدر، وزیراعظم

اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کے لیے آج یوم تشکر منایا جا رہا ہے، آصف زرداری، شہباز شریف کا یوم تشکر پر بیان جاری

مئی 16, 2025
in تازہ ترین, قومی
0 0
افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا، صدر، وزیراعظم

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تشکر کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا، اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کے لیے آج یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کا پیغام
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم تشکر کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کردیا جس میں مسلح افواج اور قوم کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے یوم تشکر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ، بھارت کی کھلی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی اور فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کے لئے ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں معصوم اور بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور ہمیں ان بے گناہ شہریوں کی خاطر جوابی کارروائی کرنے پر مجبور کردیا۔

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ: معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں یوم تشکر آج منایا جارہا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے، جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں۔ ہمارے شاہینوں نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں ، یہ ہمارا دندان شکن جواب تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر اور پیشہ وارانہ مسلح افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں مؤثر اور بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا ہے اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا ہے، دشمن کے فوجی اڈے ، اسلحہ کے انبار اور ایئر بیسز دیکھتے ہی دیکھتے سب کھنڈرات بن گئے۔ ان کے رافیل ہمارے شاہینوں کے نشانے پر آئے اور اللہ کے فضل سے ناکام ہو گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہماری یہ کارروائی اس بوسیدہ نظریہ کے خلاف تھی جو انسان دشمنی ، جارحیت ، مذہبی جنون اور تعصب پر قائم ہے، یہ ہماری غیرت اور اصولوں کی فتح ہے، یہ افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ خوددار، غیرت مند اور باوقار پاکستانی قوم کی کامیابی ہے۔ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، میں پاک افواج کے ان تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے معرکہء حق کی تکمیل میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس موقع پر اپنی اور قوم کی طرف سے جنرل سید عاصم منیر کا دل کی اتہہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جن کی دانشمندانہ اور دلیرانہ قیادت میں یہ عظیم معرکہ سر ہوا، میں اس کے ساتھ ساتھ چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر بابر اور ان کے شاہینوں کو بڑی گرمجوشی سے شاباش دیتا ہوں جنہوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی قیادت میں پاکستان نیوی پاکستان کے سمندری پانیوں کی حفاظت کرتی رہی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ میں تمام اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں سمیت ملک بھر کی سیاسی قیادت اور پارلیمان کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بے مثال اتحاد اور تاریخی یگانگت کا مظاہرہ کیا۔

صدر مملکت کا پیغام
صدر مملکت آصف زرداری نے بھی یوم تشکر کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کردیا جس میں مسلح افواج اور قوم کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

آج آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منارہے ہیں، قوم دشمن کے خلاف بنیان مرصوص کی مانند کھڑی رہی، دنیا نے صبر و تحمل کا اعتراف اور ہماری آپریشنل مہارت کو تسلیم کیا۔

دشمن نے پاکستان کو دوبارہ میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کو پاؤں تلے روند دیں گے، وزیراعظم

آصف زرداری نے کہا کہ دشمن کے خلاف ہم ثابت قدم رہے اور فتح یاب ہوئے، خود مختاری، سالمیت، قومی مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستان پرامن ملک ہے، کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، آئندہ بھی کسی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ آبی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لائیں گے، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو مسترد کرتے ہیں، جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں

Previous Post

کراچی میں موسم گرم اور مرطوب، پارہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان

Next Post

حکومت نے نئی پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان کردیا، عوام کو دھچکا

مزید خبریں

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی
تازہ ترین

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

جون 24, 2025
121
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔
سندھ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔

جون 13, 2024
64
راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید، خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا
بین الاقوامی​

راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید، خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا

مئی 27, 2025
47
بریکنگ نیوز آپ کو دینے کے صارم برنے کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔ امریکہ سے پاکستان میں ایف آئی اے کی اینٹی ہیومن اسمگلنگ ونگ نے صارم برنی کو تحفہ کر لیا ہے۔ صارم برنی پر انتہائی سنگین نویت کے لیے ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کافی آرسے سے انکی نظر تھی صارم برنی پر اور اب موکا ملا انکو گرفتار کرنے کا۔ صارم برنی پر الزم ہے کے وو غم ترین سے نو مولود بچون کو حاصل کرتے رہتے ہیں۔
تازہ ترین

سارم برنی کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

جون 5, 2024
43
ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا پراسیکیوٹر سے ایرانی صدر بننے تک کا سفر
تازہ ترین

ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا پراسیکیوٹر سے ایرانی صدر بننے تک کا سفر

اپریل 23, 2024
38
پی این ایس سی کا تیل بردار جہاز سری لنکا میں کب سے خراب کھڑا ہے ، کتنا نقصان ہو چکا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
تازہ ترین

پی این ایس سی کا تیل بردار جہاز سری لنکا میں کب سے خراب کھڑا ہے ، کتنا نقصان ہو چکا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

اپریل 23, 2024
30
Load More
Next Post
حکومت نے نئی پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان کردیا، عوام کو دھچکا

حکومت نے نئی پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان کردیا، عوام کو دھچکا

نوابشاہ:  ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد
تازہ ترین

نوابشاہ: ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد

جولائی 19, 2025
15
عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
28
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
تازہ ترین

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

جولائی 16, 2025
9

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad