گزشتہ دنوں بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید ہوگئے۔
اس واقعے کے بعد بھارتی سلیبریٹیز کی ایک بڑی تعداد نے نہ صرف اس حملے کو جسٹیفائی کیا بلکہ جنگی بیانیے کو ہوا دی۔ مگر ان سب کے بیچ بھارتی ساؤتھ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ امینہ نظام نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے بھارتی حکومت کے جنگ پسندانہ رویے کی کھل کر مذمت کی۔
بھارتی فلموں پر پابندی عائد: جنگی حالات کے باعث این او سی کا اجرا بند
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں امینہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا،
”مجھے افسوس ہے کہ میرے ملک نے قتل کو مسئلے کا حل سمجھا۔ ابھی بہت سے سوالات کے جواب باقی ہیں اور معیشت اپنی بدترین حالت میں ہے۔ جنگ کبھی امن نہیں لاتی اور میں کسی بھی قسم کے قتل کی حمایت نہیں کرتی۔“
نادیہ خان جاوید اختر کا استقبال جوتوں سے کرنے کے لیے تیار
انہوں نے یہ بھی کہا،
”جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پہلگام حملے کا بدلہ لے لیا گیا ہے، وہ گمراہی میں ہیں۔ یہ ایک جنگ ہے جس میں صرف عام شہریوں کا نقصان ہوگا