مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فوج کی دو یونٹوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کے قریب جاپالہ بریج کے مقام پر پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق بارہ مولہ میں تعینات بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے گشت کے دوران غلط فہمی میں 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کر دی۔ اس جھڑپ میں 5 سکھ فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
کشمیری سیاح نے بھارتی اینکر کے جھوٹ کا بھانڈا منہ پر ہی پھوڑ دیا
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فوج میں بڑھتی ہوئی بوکھلاہٹ اور اندرونی خلفشار کا مظہر ہے۔ ان کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی افواج کی مختلف یونٹوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہو۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 سکھ لائٹ انفنٹری کے سکھ فوجیوں میں واقعے پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، جس نے بھارتی فوج کے اندرونی نظم و ضبط اور قیادت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
پہلگام ڈراما ناکام ہونے کے بعد بھارت کا ایک اور کھیل شروع
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت کی اندرونی فوجی کشمکش کسی فالس فلیگ آپریشن یا بدنیتی پر مبنی کارروائی کی تیاری کا عندیہ بھی ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔