آج کا اخبار
جمعہ, جولائی 25, 2025
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ سندھ

سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل کے بانی فرحان ملک گرفتار

ایف آئی اے دفتر نے پوچھ گچھ کیلئے بلایا تھا، بظاہر پیکا ایکٹ کی نئی دفعات کا معاملہ ہے ، وکیل

مارچ 20, 2025
in سندھ, سیاست
0 0
سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل کے بانی فرحان ملک گرفتار

سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل رفتار کے بانی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے کراچی میں گرفتار کر لیا ہے۔ رفتار کے ایڈیٹر فہد کیہر اور فرحان ملک کے بعض قانونی معاملات دیکھنے والے عبدالمعیز جعفری نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

فرحان ملک کے قانونی معاملات دیکھنے والے معروف وکیل عبدالمعیز جعفری کے مطابق انہیں جو ابتدائی اطلاعات ملی ہیں ان کے مطابق یہ گرفتاری بظاہر پیکا ایکٹ کی نئی دفعات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے تاہم ایف ائی اے نے تاحال ایف آئی آر یا معاملے کی تفصیلات فرحان ملک کے اہل خانہ کو نہیں بتائیں۔

عبدالمعیز جعفری کے مطابق فرحان ملک کو ایف آئی اے نے پوچھ کچھ کے لیے اپنے پاس بلایا تھا اور دو سے تین گھنٹے انہیں وہاں رکھنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

رفتار نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ایف ائی اے کے حکام بدھ کے روز بغیر کسی نوٹس کے رفتار کے دفتر آئے انہوں نے عملے کو حراساں کیا اور فرحان ملک کو جو جمعرات کے روز ایک بجے اپنے دفتر طلب کیا، اس حکم کی تعمیل میں فرحان ملک متعلقہ دفتر پہنچے تاہم کئی گھنٹے انتظار کرانے کے بعد شام چھ بجے گرفتار کر لیا گیا۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے اس معاملے کی فوری طور پر وضاحت کی جائے۔

ایف آئی اے نے گرفتاری پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرحان ملک کو ان کے خلاف درج انکوائری میں باقاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی انہیں بیانات ریکارڈ کروانے کے لیے کئی بار طلب کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد فرحان ملک کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور ان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز بھی ایف آئی اے نے رفتار کے دفتر کا دورہ کیا تھا، تاہم فرحان ملک اس وقت دفتر میں موجود نہیں تھے۔

فرحان ملک کو ماضی میں بھی ایف ائی اے پوچھ گچھ کے لیے طلب کر چکی ہے۔ تاہم عبدالمعیز جعفری کے مطابق حالیہ معاملہ پچھلے معاملات سے الگ ہے۔

رفتار کے ایڈیٹر فہد کیہر نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر کی نقل تاحال رفتار کے کسی شخص سے شیئر نہیں کی گئی۔

فہد کیہر کا کہنا تھا کہ وہ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ رفتار کی کون سی ویڈیو کسی کی ناراضگی کا سبب بنی۔

فرحان ملک اس سے قبل سماء ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز رہ چکے ہیں اور جیو نیوز سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر ایک سرگرم ڈیجیٹل صحافی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صحافیوں نے ان کی گرفتاری کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Previous Post

نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا

Next Post

مصطفٰی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی نے بیٹے کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا، ویڈیو بیان آج نیوز کو موصول

مزید خبریں

رانا ثنااللہ اور قمر جاوید باجوہ میں کس بات پر تلخی ہوئی؟ لیگی رہنما کا سنسنی خیز انٹرویو
سندھ

رانا ثنااللہ اور قمر جاوید باجوہ میں کس بات پر تلخی ہوئی؟ لیگی رہنما کا سنسنی خیز انٹرویو

اپریل 22, 2024
48
عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
33
بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ترجمان پاک فوج
تازہ ترین

بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ترجمان پاک فوج

مئی 9, 2025
28
پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
سندھ

پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

مارچ 22, 2025
21
سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک
سندھ

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

اپریل 22, 2024
21
سوشل میڈیا پر نظر رکھنا ضروری ہے تاکہ عوام جعلی خبروں سے گمراہ نہ ہوں: سہیل وڑائچ
سندھ

سوشل میڈیا پر نظر رکھنا ضروری ہے تاکہ عوام جعلی خبروں سے گمراہ نہ ہوں: سہیل وڑائچ

اپریل 22, 2024
20
Load More
Next Post
مصطفٰی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی نے بیٹے کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا، ویڈیو بیان آج نیوز کو موصول

مصطفٰی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی نے بیٹے کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا، ویڈیو بیان آج نیوز کو موصول

نوابشاہ:  ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد
تازہ ترین

نوابشاہ: ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد

جولائی 19, 2025
19
عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
33
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
تازہ ترین

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

جولائی 16, 2025
9

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad