اے وی سی، سی سی آئی اے پولیس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کرکے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کامران قریشی، ملزم ارمغان کے والد کو گرفتار لیا۔ ملزم سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدرکا کہنا ہے کہ کامران قریشی کو پولیس مقابلہ کیس میں گرفتار کیا ہے، ملزم سے منشیات سے متعلق بھی تفتیش کریں گے، چھاپے کے دوران اے وی سی سی پر شدید فائرنگ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اے وی سی سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بمقام 7th اسٹریٹ بنگلہ نمبر 35، خیابان مومن فیز 5، گزری کراچی میں کارروائی کی۔
سی آئی اے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کامران قریشی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد بھی کیا گیا۔
کراچی میں ویڈ کی فروخت کے الزام میں گرفتار ساحر حسین نے مزید انکشافات کر دیے، ویڈیو بیان آج نیوز کو موصول
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا نام کامران اصغر قریشی ولد اصغر قریشی ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 200 گرام آئس اور ایک 9 ایم ایم پسٹل بمعہ 2 میگزین 10 گولیاں برآمد ہوئیں۔
گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ اور بلا لائسنس اسلحہ رکھنے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر
ڈی آئی جی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ کامران قریشی کو پولیس مقابلہ کیس میں گرفتار کیا ہے، ملزم سے منشیات سے متعلق بھی تفتیش کریں گے، چھاپے کے دوران اے وی سی سی پر شدید فائرنگ کی گئی۔
مقدس حیدر نے بتایا کہ پولیس پرحملے میں استعمال اسلحہ کامران قریشی نے خریدا تھا، ارمغان سے تحقیقات میں مزید اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ ارمغان کے گھر سے ملنے والے کئی ہتھیار پشاور سے خریدے گئے۔
ڈی جی آئی جی سی آئی اے کے مطابق کامران قریشی نے ہتھیار خرید کر ارمغان کو دیے تھے، اسلحہ خریدتے وقت کی فوٹیجز بھی حاصل کر لی ہیں، کئی فوٹیجز ملزم کے موبائل فون سے ملی ہیں۔