بھارت کے متنازع یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ اس وقت سمے رائنا کے شو انڈیاز گوٹ لیٹنٹ پر اپنے متنازعہ تبصروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنائے جا رہے ہیں۔
وہیں رنویر الہ آبادیہ کی گرل فرینڈ کی جانب سے بھی ان سے بریک اپ کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین یہی دعویٰ کرتے نظر آرہے ہیں کہ رنویر کی گرل فرینڈ نے ان سے بریک اپ کرلیا ہے۔
تاہم اس معاملے کے درمیان، رنویر کی گرل فرینڈ نکی شرما نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ رنویر الہ آبادیہ کے فحش تبصرے سے بہت مایوسی ہوئی ہیں۔
سمے رائنہ کا کیرئیر برباد کرنے کے بعد رنویر الہ آبادیہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے؟
اداکارہ نکی شرما نے انسٹاگرام پر شئیر کردہ ایک اسٹوری میں لکھا کہ ایک صحیح شخص آپ کے احساسات کی قدر کرتے ہوئے آپ کو یہاں حساس دلائے گا کہ آپ خاص ہیں جس سے آپ کو محبت اور اپنی قدر کا مکمل احساس ہوگا۔