بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر کے سفر کیا، مودی پیر کی دوپہر نئی دہلی سے فرانس جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود میں سفر کیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خصوصی طیارے میں نئی دہلی سے پیرس کے سفر پر تھے، مودی کا خصوصی طیارہ ”انڈیا ون“ لاہور سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔
ایوی ایشن ذرائع مودی کی جانب سے پاکستانی حکومت اور عوام کے لیے خیر سگالی کا کوئی پیغام نہیں دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نریندر مودی نے شیخوپورہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، چکوال اور کوہاٹ پر تقریباً 34 ہزار فٹ کی بلندی سے لگ بھگ 41 منٹ تک سفر طے کیا۔
مودی کی تقریر ریاضی کا پیریڈ قرار، کانگریس رہنما نے سر پکڑ لیا
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ائیر فورس کا بوئنگ 777 طیارہ پارا چنار سے افغان فضائی حدود میں داخل ہوا، افغانستان کی فضائی حدود بند ہے لیکن بھارتی وزیراعظم کو اس سلسلے میں خصوصی اجازت دی جاتی ہے۔
مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، کہاں کہاں سے گزرا
بھارتی وزیراعظم پیرس میں اے آئی سمٹ کے تیسرے ایڈیشن کی صدارت کریں گے، بھارتی وزیراعظم فرانس کا دورہ مکمل کرکے 12 فروری کو ٹرمپ سے ملاقات کرنے امریکا روانہ ہو جائیں گے۔
واضح رہے اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پولینڈ سے بھارت واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی تھی جس میں بھارتی وزیراعظم کے جہاز نے 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں سفر کیا تھا۔