کراچی میں ایک اور نوجوان لڑکی کے مبینہ اغوا کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق اغوا ہونے والی 22 سالہ سحرش پولیو ورکر ہے۔ لڑکی کے والد کی مدعیت میں بریگیڈ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مدعی کے مطابق ان کی بیٹی 7 فروری کو خالہ کے گھر جانے کا کہہ کر نکلی تھی، مگر نہ تو وہ کورنگی میں خالہ کے گھر پہنچی اور نہ ہی واپس آئی۔
والد کے مطابق لڑکی کا موبائل فون بھی مسلسل بند جارہا ہے، جس کے باعث اہلِ خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔