امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کے کھیلوں اور ٹیموں سے ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو خارج کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں خواتین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کے لیے جاری جنگ آج ختم ہوگئی۔ خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کھلاڑیوں کی جگہ مردوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹرانس جینڈر بچوں کی جنس تبدیلی کے علاج پر پابندی لگا دی
واضح رہے اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایک اور ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے تھے، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد امریکی افواج میں ’ٹرانس جینڈر نظریے‘ کو ختم کرنا ہے۔ اس آرڈر کے تحت یہ مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ٹرانس جینڈر افراد فوج میں نظم و ضبط اور پروفیشنل انداز میں خدمات انجام دینے سے قاصر ہوتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر آسٹریلوی وزیر اعظم کو دھچکا
تبدیلیی جنس سے متعلق حکم نامے کے تحت امریکی حکومت ان طبی پروگراموں کو فنڈز فراہم نہیں کرے گی جو ٹرانس جینڈر بچوں اور نوجوانوں میں ہارمون تھراپی، جراحی یا دیگر متعلقہ طبی طریقوں کے لیے معاونت فراہم کرتے ہیں یا اس حوالے سے تحقیق کرتے ہیں۔