روس کے دارالحکومت ماسکو میں دھماکے میں مشرقی یوکرین میں روسی حمایت یافتہ ملیشیا گروپ کا بانی سرکیسیان باڈی گارڈ سمیت ہلاک ہوگیا۔
روسی حکام کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول سے اپارٹمنٹ کی لابی میں کیا گیا۔ کیف نے 2014 میں سرکیسیان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کیے تھے۔
رپورٹ کے مطابق حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے، تاہم دسمبر میں ماسکو میں ہی بم دھماکے میں روسی جنرل آئیگور کریلوف کی ساتھی سمیت ہلاکت کی ذمہ داری یوکرین نے قبول کی تھی۔
رات گئے یوکرین کا روس پر امریکی میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ
دوسری جانب امریکا نے یوکرین کی معطل فوجی امداد ایک بار پھر بحال کردی، امریکا نے حال ہی میں یوکرین کو فوجی سازو سامان کی فراہمی روک دی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل روس کی جانب سے یوکرینی شہر پولٹاوا پر میزائل حملہ کیا گیا تھا جس نے نتیجے میں دو بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔