اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دورہ امریکا کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات ہوگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیتن یاہو کے دورہ امریکا کے خلاف راہبوں کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔
رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بدھ کے روز پینٹاگون میں اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔ اگلے دن جمعرات کے روز وہ کانگریس کے اراکین سے ملنے کے لیے کیپیٹل ہل جائیں گے۔
ادھر فلسطینی حکام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ میں 15 ماہ سے زائد کی بمباری میں 61 ہزار فلسطینی شہید ہوئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے بعد کینیڈا پر بھی مجوزہ محصولات کا نفاذ مؤخر کر دیا
رپورٹ کے مطابق مزید چودہ ہزار سے زائد لاشیں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا امکان ہے۔