پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی بھارت سے تعلق رکھنے والے ’ڈولی چائے والے‘ سے ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
ڈولی چائے والے نے اپنے منفرد چائے فروخت کرنے کے انداز سے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کی، بعد ازاں مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی ڈولی چائے والے کے اسٹال پر آمد کے بعد سے ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا۔
حال ہی میں ناگپور کے رہائشی سنیل پٹیل المعروف ڈولی چائے والے کی ملاقات پاکستان کے لیجنڈری سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے دبئی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں شعیب اختر نے ڈولی سےاپنے میچز سے متعلق پوچھا اور یہ بھی پوچھا کہ جب وہ سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کرتے تھے تو ڈولی کو کیسا لگتا تھا۔
چیمپئینز ٹرافی پر بھارت کی ہٹ دھرمی، شعیب اختر نے بہترین بدلہ بتادیا
ڈولی چائے والے نے شعیب اختر کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آپ بال کراتے نہیں بلکہ مارتے تھے، ٹنڈولکر کو آؤٹ کرنے پر مجھے بھی اچھا لگتا تھا۔