جنگ بندی معاہدے کے بعد بھی اسرائیل اپنی حرکت سے باز نہ آیا۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے ایک نوجوان اور معمر شخص کو شہید کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ میں 23 گھروں کو دھماکے سے تباہ کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق دھماکوں سے جنین کے سرکاری اسپتال کو بھی شدید نقصان پہنچا ، اسرائیلی فوج نے جنین میں آپریشن کے دوران 15 ہزار فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کردیا۔ جنگ بندی معاہدے کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں اب تک 27 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب قطر کے وزیراعظم نے اسرائیل اور حماس پر دوسرے مرحلے کے مذاکرات پر زور دیا ہے۔
حزب اللہ کا شہید حسن نصراللہ کی تدفین 23 فروری کو لبنان میں کرنے کا اعلان
رپورٹ کے مطابق شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے کہا کہ حماس اور اسرائیل معاہدے کے مطابق دوسرے مرحلے کے مذاکرات کا آغاز کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے کے مذاکرات پہلے مرحلے کے 16ویں دن شروع ہونا چاہیے تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس اب تک 18 یرغمالیوں کو اور اسرائیل سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرچکا ہے۔