آج کا اخبار
منگل, اگست 5, 2025
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ بین الاقوامی​

ملک بدری کے حامی ٹرمپ کا یوٹرن، حامیوں کی تنقید کے باوجود مخصوص ورکرز ویزوں کی حمایت

یہ ویزا پروگرام انتہائی ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے

دسمبر 29, 2024
in بین الاقوامی​
0 0
ملک بدری کے حامی ٹرمپ کا یوٹرن، حامیوں کی تنقید کے باوجود مخصوص ورکرز ویزوں کی حمایت

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں مقیم تارکین وطن کی ملک بدری پر شور مچایا تھا جس پر اب انہوں یوٹرن لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز ایک بحث کے دوران انہوں نے اپنے سب سے بڑے حامی ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک سے کہا کہ وہ ایک خصوصی ویزا پروگرام کی حمایت کرتے ہیں جو انتہائی ہنر مند کارکنوں کو ملک میں داخل ہونے میں مدد کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا کہ وہ H1-B ویزوں کی حمایت کرتے ہیں، جو امریکی کمپنیوں کو انتہائی ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تبصرہ امریکا میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود امریکی حکومت شٹ ڈاؤن سے بچ گئی

ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے درمیان امیگریشن پالیسیوں پر گرما گرم بحث چھڑ گئی ہے۔ مسک نے اپنے موقف کا سختی سے دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر جنگ بھی لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

امیگریشن کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت موقف نے صدر جو بائیڈن پر ان کی انتخابی جیت میں بڑا کردار ادا کیا۔ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اس بات کا عزم کیا تھا کہ وہ ان تمام تارکین وطن کو ملک بدر کردیں گے جو مناسب دستاویزات کے بغیر امریکا میں مقیم ہیں اور قانون کے تحت آنے والوں کیلئے مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔

ٹرمپ کی کامیاب کے ساتھ ہی ایلون مسک دنیا کے امیر ترین انسان بن گئے

ایلون مسک، جو ٹیسلا، اسپیس ایکس اور دیگر بڑی ٹیک کمپنیوں کے مالک ہیں، نے اس بات کی حمایت کرتے ہوئے H-1B ویزا پروگرام کو امریکی ٹیکنالوجی انڈسٹری کے لیے ضروری قرار دیا۔ مسک نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ امریکا کو آج دُگنے انجینئرز کی ضرورت ہے۔ بہترین ٹیلنٹ کو دنیا بھر سے بھرتی کرنا ہماری کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔

وہیں بھارتی نژاد امریکی ٹیک انٹرپرینیور وویک رامسوامی نے ایلون مسک کے مؤقف کی تائید کی جنہیں ٹرمپ نے حال ہی میں محکمہ انصاف کی سربراہی کے لیے نامزد کیا ہے۔ رامسوامی نے کہا کہ ہمارے ملک کی ترقی کے لیے عمدگی کو فروغ دینا ضروری ہے، اور یہ H-1B پروگرام کے ذریعے ممکن ہے۔

کرسمس مارکیٹ حملہ: ایلون مسک نے جرمنی کا سعودی شہری کو ملک بدر نہ کرنا ’خودکش ہمدردی‘ قرار دے دیا

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت میں ایچ- ون بی ویزا پالیسی کو محدود کیا تھا، لیکن حالیہ مہینوں میں وہ انتہائی ہنر مند غیرملکی کارکنوں کی حمایت کرتے دکھائی دیے۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ امریکی ڈگری رکھنے والے غیرملکیوں کو گرین کارڈ دینے کے حق میں ہیں۔

ایچ- ون بی ویزا پروگرام کیا ہے؟
ایچ- ون بی ویزا پروگرام سالانہ 65 ہزار غیرملکی ہنر مند کارکنوں کو مخصوص ملازمتوں کے لیے جاری کیا جاتا ہے، جبکہ امریکی ڈگری رکھنے والوں کے لیے اضافی 20 ہزار ویزے مختص ہیں۔ ماہرین کے مطابق، یہ پروگرام امریکی معیشت کو بڑھانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

Previous Post

کرم تنازعہ: فریقین کے درمیان عمومی اتفاق ہوچکا، دو دن بعد دوبارہ جرگہ ہوگا، بیرسٹر سیف

Next Post

قدرت کا بھیانک انتقام، اسرائیلی وزیراعظم نامرد بنا دینے والے سرجری کروانے پر مجبور

مزید خبریں

راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید، خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا
بین الاقوامی​

راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید، خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا

مئی 27, 2025
47
گووندا کا اہلیہ سنیتا آہوجا کو طلاق دینے کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا
انٹرٹینمنٹ

گووندا کا اہلیہ سنیتا آہوجا کو طلاق دینے کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا

مارچ 18, 2025
32
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی
بین الاقوامی​

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی

جون 18, 2025
27
ٹرمپ کے سیز فائر اعلان کے بعد ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، 3 ہلاک
بین الاقوامی​

ٹرمپ کے سیز فائر اعلان کے بعد ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، 3 ہلاک

جون 24, 2025
26
اسرائیل کے ایران پر حملے سست نہیں ہوں گے، دو دن میں سب پتا چل جائے گا، صدر ٹرمپ
بین الاقوامی​

اسرائیل کے ایران پر حملے سست نہیں ہوں گے، دو دن میں سب پتا چل جائے گا، صدر ٹرمپ

جون 17, 2025
17
اسرائیلی دہشتگردی: قدرت نے امریکی سفیر کے منہ سے سچ نکلوا دیا
بین الاقوامی​

اسرائیلی دہشتگردی: قدرت نے امریکی سفیر کے منہ سے سچ نکلوا دیا

جون 21, 2025
16
Load More
Next Post
قدرت کا بھیانک انتقام، اسرائیلی وزیراعظم نامرد بنا دینے والے سرجری کروانے پر مجبور

قدرت کا بھیانک انتقام، اسرائیلی وزیراعظم نامرد بنا دینے والے سرجری کروانے پر مجبور

کوہستان کا 28 سال سے لاپتہ شخص گلیشیئر میں محفوظ پایا گیا۔
تازہ ترین

کوہستان کا 28 سال سے لاپتہ شخص گلیشیئر میں محفوظ پایا گیا۔

اگست 5, 2025
0
اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت  برآمد,
تازہ ترین

اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد,

جولائی 27, 2025
14
نوابشاہ:  ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد
تازہ ترین

نوابشاہ: ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد

جولائی 19, 2025
33

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad