پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج اہم امور پر پریس کانفرنس کریں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ پریس کانفرنس میں داخلی سلامتی و دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس کانفریس کا انعقاد ایسے وقت پر ہورہا ہے جب افغانستان میں طالبان جنگجوؤں پر حالیہ حملوں کے بعد پاکستان میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
پکتیکا میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری پر کابل کا پاکستان سے احتجاج
میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم تنظیمیں، بشمول تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) مختلف شہروں میں ممکنہ دہشت گرد ی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
دوسری جانب افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے کہا ہے کہ پکتیکا میں پاکستانی فوج کے فضائی حملے میں سویلینز کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔