آج کا اخبار
منگل, جولائی 29, 2025
Daily Ibrat
Advertisement
ADVERTISEMENT
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
آج کا اخبار
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم
No Result
View All Result
Daily Ibrat
آج کا اخبار
ویب سائٹ تازہ ترین

مسجد نبویؐ کا 120 سال پرانا بلب سوشل میڈیا پر وائرل

مسجد میں بجلی کی آمد سے قبل اسے کھجور کے پتوں اور ڈنٹھلوں سے روشن کیا جاتا تھا، ماہرین

دسمبر 21, 2024
in تازہ ترین
0 0
مسجد نبویؐ کا 120 سال پرانا بلب سوشل میڈیا پر وائرل

مسجد نبویؐ کے 120 سال پرانے بلب کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب سعودی عرب میں پہلی بار بجلی آئی تھی تو پہلا بلب یہی تھا جس سے مسجد نبویؐ کو روشن کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر 1325 ہجری (1907ء) میں مسجد نبویؐ (مدینہ منورہ، سعودی عرب) میں استعمال ہونے والے ایک الیکٹرک بلب کی تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

مسجد نبوی کے قالین کے نیچے سے نبی کریم ﷺ کی پسندیدہ چیز برآمد

بلب پر درج معلومات کے مطابق اس کی تنصیب کی تاریخ وہی ہے جب تقریباً 120 سال قبل جزیرہ نما عرب میں بجلی کا استعمال شروع ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق جب جزیرہ نما عرب میں پہلی مرتبہ بجلی آئی تو سب سے پہلے مسجد نبویؐ کو روشن کیا گیا تھا اور یہی بلب سب سے پہلے مسجد میں نصب کیا گیا تھا۔

مسجد نبوی میں عملہ کون سی 6 زبانیں بولتا ہے

مدینہ میونسپلٹی کی ویب سائٹ کے مطابق مسجد کی تعمیر اور اس کی توسیع عثمانی حکمران سلطان عبدالمجید کے دور میں 1265ھ اور 1277ھ کے درمیان ہوئی تھی۔

اس سے قبل روشنی کیلئے تیل کے لیمپ استعمال ہوتے تھے، عرب میں سلطان عبدالمجید نے بجلی متعارف کروائی تھی اور 25 شعبان 1326ھ کو پہلی بار مسجد نبویؐ میں بجلی کا بلب روشن کیا گیا تھا۔

مسجد نبویؐ میں توسیع کا کام شاہ عبدالعزیز کے دور میں1370ھ سے1375ھ کے درمیان ہوا تھا۔ اس عرصے میں مسجد نبویؐ کو روشن کرنے کیلئے ایک خصوصی پاور اسٹیشن قائم کیا گیا تھا اور اس میں استعمال ہونے والے بلب اور فانوس کی تعداد 2 ہزار 427 تک پہنچ گئی تھی۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں جمعے کے خطاب اور نماز سے متعلق بڑا فیصلہ

اس ضمن میں محمد السید الوکیل نے اپنی کتاب ’’دی ہولی موسک آف مدینہ‘‘ میں لکھا ہے کہ مسجد میں بجلی کی آمد سے قبل اسے کھجور کے پتوں اور ڈنٹھلوں سے روشن کیا جاتا تھا۔ جب حضرت تمیم الداریؓ 9 ہجری میں فلسطین سے مدینہ آئے تو انہوں نے تیل کے چراغوں سے مسجد کو روشن کیا۔

مذکورہ کتاب میں ابو نعیم الاصفہانی کی تصنیف کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ حضرت ابوہریرہؓ نے فرمایا کہ مسجد نبویؐ میں جس نے سب سے پہلے چراغ جلایا، وہ حضرت تمیم الداریؓ تھے۔

بعض مؤرخین کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ میں سب سے پہلے خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطابؓ نے اس وقت چراغ جلایا تھا جب لوگ نمازِ تراویح کیلئے وہاں جمع ہوتے تھے۔

Previous Post

ارشاد بھٹی نے دوسری شادی کے پیچھے چھپی جذباتی وجہ شیئر کردی

Next Post

جنت مرزا نے سنیما کے مقابلے میں ٹک ٹاک کا انتخاب کیوں کیا؟ وجہ بتادی

مزید خبریں

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی
تازہ ترین

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

جون 24, 2025
121
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔
سندھ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔

جون 13, 2024
64
عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
50
راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید، خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا
بین الاقوامی​

راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید، خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا

مئی 27, 2025
47
بریکنگ نیوز آپ کو دینے کے صارم برنے کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔ امریکہ سے پاکستان میں ایف آئی اے کی اینٹی ہیومن اسمگلنگ ونگ نے صارم برنی کو تحفہ کر لیا ہے۔ صارم برنی پر انتہائی سنگین نویت کے لیے ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کافی آرسے سے انکی نظر تھی صارم برنی پر اور اب موکا ملا انکو گرفتار کرنے کا۔ صارم برنی پر الزم ہے کے وو غم ترین سے نو مولود بچون کو حاصل کرتے رہتے ہیں۔
تازہ ترین

سارم برنی کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

جون 5, 2024
44
ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا پراسیکیوٹر سے ایرانی صدر بننے تک کا سفر
تازہ ترین

ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا پراسیکیوٹر سے ایرانی صدر بننے تک کا سفر

اپریل 23, 2024
38
Load More
Next Post
جنت مرزا نے سنیما کے مقابلے میں ٹک ٹاک کا انتخاب کیوں کیا؟ وجہ بتادی

جنت مرزا نے سنیما کے مقابلے میں ٹک ٹاک کا انتخاب کیوں کیا؟ وجہ بتادی

اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت  برآمد,
تازہ ترین

اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد,

جولائی 27, 2025
9
نوابشاہ:  ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد
تازہ ترین

نوابشاہ: ایف آئی اے نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز میں خورد برد

جولائی 19, 2025
28
عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج
تازہ ترین

عبرت اخبار کراچی کے دفتر پر حملے کے خلاف عوامی پریس کلب وگن کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج

جولائی 18, 2025
50

Daily Ibrat Group of Publications.
All rights reserved

Hosted by WCORS

  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • تجارت
  • تعلیم
  • سیاست
  • فن و ثقافت
  • قومی
  • کرائم
  • کھیل
  • معاشرت
  • انٹرٹینمنٹ
  • موسم

© 2024 Daily Ibrat Hyderabad