ہالی ووڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ انجلینا جولی نے نئے جیون ساتھی کی تلاش شروع کر دی۔
واضح رہے کہ انجلینا جولی کی 8 سال قبل ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ سے طلاق ہوگئی تھی۔
اب عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ انجیلینا جولی نے اپنی حالیہ گفتگو میں تنہائی دور کرنے کے لیے دوبارہ جیون ساتھی کی تلاش کی خواہش کا اظہا کیا ہے۔
انجلینا جولی کی موت کی خبر نے لوگوں کو صدمے میں ڈال دیا
اداکارہ کا یہ بیان ان کی نئی فلم ’ماریا‘ کی ریلیز سے قبل سامنے آیا ہے، جو مشہور اوپرا سنگر ماریا کالاس کی زندگی پر مبنی بائیوپک ہے اور وہ بھی اپنی زندگی میں بہت اکیلی ہوتی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انجیلینا جولی نے 8 سال قبل بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد درپیش چیلنجز اور تنہائی سے متعلق گفتگو کی۔
بچوں سے ملاقات کیلئے بریڈ پٹ انجلینا جولی سے درخواست کرنے پرمجبور
جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ فلم ماریا کے کس پہلو کو اپنی ذاتی زندگی سے قریب محسوس کرتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اپنے بچوں سے بے حد محبت کرتی ہیں، لیکن وہ خود کو اکثر تنہا محسوس کرتی ہیں۔