بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے اپنا ویلاگنگ کے لیے یوٹیوب چینل بنایا ہی تھا کہ چینل ہیک ہونے سے پریشانی میں مبتلا ہوگئیں۔
اس حوالے سے اداکارہ نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اس ناخوشگوار واقعے کے بارے میں مداحوں سے معاملہ شئیر کیا۔
ویڈیو پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ، کل ہی میں نے اپنا نیا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا اور آپ لوگوں نے اتنا پیار دیا کہ چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں ویوز آ گئے۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ کل رات تقریباً 2 بجے میرے یوٹیوب چینل کو کسی نے ہیک کر لیا۔
کپل شرما کو بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا
ان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میرا چینل کس نے ہیک کیا کیونکہ وہ مکمل طور پر ڈیلیٹ ہو گیا ہے۔ ارچنا سنگھ اپنی ویڈیو میں تھوڑی اداس دکھائی دیں۔