آرٹس کونسل کراچی میں جاری سترہویں عالمی اردو کانفرنس کا دوسرا دن منفرد نشستوں اور دلچسپ موضوعات سے بھرپور رہا، سیشن میں ہوں کراچی کو شہریوں نے خوب پسند کیا۔
عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز بچوں کے ادب، خواتین کی جدوجہد، کے ایم سی کی تاریخ پر مکالمے اور میڈیا پرنشستیں ہوئیں، اردونظم میں کراچی کاحصہ،دنیابدلتی خواتین،سرائیکی پشتون ثقافت و ادب پر نشستیں کے ساتھ ساتھ میں ہوں کراچی کے سیشن میں مائرہ خان، ہمایوں سعید اور عاصم اظہر نے اپنے کریئرکے سفر کی کہانیاں سنائیں تو شرکا کوب محظوظ ہوئے ۔
وائی ایم سی گراونڈ میں اداکارہ مائرہ خان سے میزبان وسیم بادامی نےدلچسپ سوالات پوچھے تو ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ شکر ہے کراچی شہر کا موسم کچھ بہتر ہوا، میرا گھر کراچی میں ہی ہے میرا تعلق اسی شہر سے ہے اور یہ زندگی بھر کا تعلق ہے ۔
سیشن کے دوران، ماہرہ خان نے کراچی سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ شہر ان کے دل کے بہت قریب ہے، کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی کے سب سے اہم لمحات یہاں گزارے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کراچی میں پیدا ہوئیں، یہیں شادی کی، اور ان کے دادا دادی ہندوستان سے ہجرت کرکے کراچی آئے تھے۔ ماہرہ خان نے شہر میں گزرے خوبصورت لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ یادیں ہمیشہ ان کے ذہن میں تازہ رہتی ہیں۔