پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی اندرونی اختلاف نہیں ہے، کمیٹی بن گئی ہے اس میں سب موجود ہیں، ڈی چوک جانے میں ہماری کوئی غلطی نہیں تھی، غلطی حکومت کی طرف سے ہوئی ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسلام ااباد ڈی چوک میں معصوم بچوں کو مار ڈالا اور اب پوچھ رہے ہیں ہیں کہ لاشیں کہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 27 نومبر کے واقعے پر چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے خط لکھا ہے، جوڈیشل کمیشن بنے گا ، انکوائری ہو گی تو سچ سامنے آئے گا۔
یاسمین راشد نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کے کارکنان کو دہشتگردی سکھا رہی ہے، مریم نواز 22 ہزار ووٹ لے کر وزیر اعلی بن کر بیٹھ کر گئی ہیں، تحریک انصاف کو گیارہ کروڑ عوام نے ووٹ دیا، وہ فارم 47 کی وجہ سے پنجاب کی وزیر اعلی بنی، پی ٹی آئی پرظلم کیا گیا،خون بھایا ہے، اس کا حساب لیں گے۔