وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا سیل کی تمام فیک ویڈیوز منظرعام پر لے آئی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا سیل کی طرف سے مردہ قرار دیے گئے شخص کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا سیل جھوٹ بیچنے کی کوشش کر رہا ہے، یہ سب ان کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے، جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
دوسری جانب 24 نومبر کے واقعات پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ فائرنگ سے ہلاکتوں کا پی ٹی آئی رہنماؤں کا جھوٹا بیانیہ مضحکہ خیز ہے، ہم فائرنگ سے ہلاکتوں کی کہانیوں کو مسترد کرتے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ فائرنگ سے زخمیوں کی کہانیاں بدنیتی پر مبنی اور سراسر جھوٹ ہیں، مرنے والوں کی قبریں اور لاشیں کہاں ہیں؟
اسحاق ڈار نے کہا کہ نام نہاد مظاہرین بھاری اسلحہ اور آنسو گیس کے شیل لے کر آئے تھے، ہجوم افراتفری پھیلانے اور قتل کرنے پر تلا ہوا تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صبر اور ضبط کا مظاہرہ کیا۔