سپر اسٹار اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کی حالیہ ایک وائرل ویڈیو سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔
ایشوریا اپنے حسن اور خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی زبردست اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
ایشوریا رائے کا اسٹریٹ ہراسمنٹ کے خلاف خواتین کے نام اہم پیغام
گذشتہ کچھ عرصے سے ان کی اپنے شوہر بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن سے علیحدگی کی خبریں سرگرم تھیں اور امیتابھ بچن نے ان سے متعلق سوال پوچھے جانے پر اپنی ناراضگی بھی ظاہر کردی تھی۔ تاہم ابھیشیک اور ایشوریا کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے جس سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید ہو سکے۔ اب اس رشتے کے درمیان پڑنے والی دراڑ کا معاملہ ایک بار پھر سر اٹھا نے لگا۔
سپر اسٹار ایشوریہ رائے بچن نے حال ہی میں دبئی میں ”گلوبل ویمنز فورم“ کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے جذباتی انداز میں خطاب کیا۔