لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت کی۔
عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ دونوں اطراف کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا۔