وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈہ پور اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ گئے، سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور عمر ایوب خان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور ان کے ہمراہ افراد سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔
اس کے علاوہ علی امین گنڈا پور آج مانسہرہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ مانسہرہ میں 11 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے۔
پی ٹی آئی قائدین کے کنٹینر کو آگ لگا دی گئی، بلیو ایریا خالی کرا لیا گیا، گنڈاپور اور بشریٰ بی بی غائب
یاد رہے کہ اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک ایریا سے فرارہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ڈی چوک ایریا سے اکھٹے فرار ہُوئے۔